تعارف
خدمت میں قیادت اکثر بین الثقافتی ہوتی ہے۔ مختلف ثقافتوں کے لوگ ایک ساتھ آتے ہیں کیونکہ کلیسیا کا کام ہے کہ تمام دنیا کو خوشخبری سنائے، اور کیونکہ روحانی اتحاد کلیسیا کو جوڑتا ہے۔
ایک شخص جو کسی دوسری ثقافت میں خدمت کرتا ہے، اُسے اکثر اُس تنظیم کی طرف سے لیڈر سمجھا جاتا ہے جس نے اُسے بھیجا ہو، اُس کی تربیت اور مقام کی وجہ سے۔ لہٰذا، جو شخص بین الثقافتی خدمت کر رہا ہو، اُسے قیادت کا مطالعہ ضرور کرنا چاہیے۔
◄اگر آپ کسی مقامی کلیسیا کو جانتے ہیں جو ایک سے زیادہ ثقافتوں پر مشتمل ہے یا جو مختلف ثقافتوں میں خدمت کر رہی ہے، تو اُس کے بارے میں بتائیں۔