تعارف
ایک گروہ میں کچھ لڑکے ایک ساتھ کھیل رہے ہیں۔ مظہر کہتا ہے، "ارے، آؤ فٹبال کھیلتے ہیں۔" لیکن ایسا لگتا ہے کہ کسی نے اُس کی بات پر دھیان نہیں دیا۔ پھر مرقس کہتا ہے، "داؤد ، وہ لکڑیاں لے آؤ، اور ہم یوں کھیلیں گے جیسے ہم سپاہی ہیں۔"داؤد لکڑیاں لے آتا ہے، اور لڑکے جلد ہی فوجی بن کر کھیلنے لگتے ہیں۔
◄اس گروہ کا راہنما کون ہے، مظہر یا مرقس؟ ایک رہنما کون ہوتا ہے؟ ہم یہ کیوں کہہ سکتے ہیں کہ قیادت کا مطلب ہمیشہ اختیار یا عہدہ ہونا نہیں ہوتا؟