Type at least 2 characters to search
No results found for ""
Courses
Lessons
Sections
navigate open
See all results →
کلیسیائی قیادت

کلیسیائی قیادت

Search Course

Type at least 3 characters to search

Search through all lessons and sections in this course

Searching...

No results found

No matches for ""

Try different keywords or check your spelling

results found

Lesson 15: کارکردگی پر ردِعمل

1 min read

by Stephen Gibson


اسکور بورڈ

کسی بھی پیشہ ورانہ کھیل کے مقابلے کے دوران، ایک بڑا اسکور بورڈ نمایاں طور پر آویزاں ہوتا ہے تاکہ ہر کوئی اسے دیکھ سکے۔ ناظرین یہ جاننا پسند کرتے ہیں کہ ٹیم کی کارکردگی کیسی ہے، لیکن اسکور بورڈ کوچ اور کھلاڑیوں کے لیے اس سے کہیں زیادہ اہم ہوتا ہے۔

کھیل کے دوران کوچ اور کھلاڑیوں کے لیے اسکور جاننا کیوں ضروری ہوتا ہے؟

اسکور بورڈ یہ جاننے کے لیے ضروری ہوتا ہے کہ کھیل کس طرف جا رہا ہے، حکمتِ عملی کتنی مؤثر ہے، فیصلے کیسے کرنے ہیں، کہاں ردوبدل کرنا ہے، اور جیتنے کے لیے کیا اقدامات ضروری ہیں۔[1]

ایک رہنما کے لیے ضروری ہے کہ وہ اپنی تنظیم کی "کارکردگی کا اسکور" ان لوگوں کو واضح طور پر بتا سکے جن کی وہ قیادت کرتا ہے اور ان کو بھی جو اس پر اختیار رکھتے ہیں۔

بہت سی تنظیموں میں رہنما کی کارکردگی جانچنے کے لیے کوئی منظم نظام موجود نہیں ہوتا۔ ہر شخص اپنے تصور کے مطابق رائے رکھتا ہے کہ رہنما کو کیا کرنا چاہیے۔ اس لیے رہنما کو اپنی کارکردگی خود جانچنے کے قابل ہونا چاہیے اور خاص طور پر اُن لوگوں کو جواب دہ ہونا چاہیے جنہوں نے اس کے لیے معیار مقرر کیے ہیں۔

رہنما کو ان لوگوں کی کارکردگی بھی جانچنے اور درست کرنے کے قابل ہونا چاہیے جن کی وہ قیادت کرتا ہے۔ لیکن اُسے یہ عمل اس انداز سے کرنا چاہیے کہ اُن کی حوصلہ شکنی نہ ہو اور نہ ہی اس کا اثر اس کی ساکھ پر پڑے۔

اگر ایک رہنما اپنی ٹیم کو اُن کے جذبات کی پروا کیے بغیر تنقید کرے، تو کیا ہوتا ہے؟


[1]John Maxwell, 17 Indisputable Laws of Teamwork: Embrace Them and Empower Your Team (New York: HarperCollins Leadership, 2001), 153-155