Search Course
Search through all lessons and sections in this course
Searching...
No results found
No matches for ""
Try different keywords or check your spelling
کلیسیائی قیادت
Course Description
یہ کورس خاص طور پر خدمت میں مسیحی راہنماؤں کے لیے تیار کیا گیا ہے، لیکن یہ ایسے اصول استعمال کرتا ہے جو کسی بھی قیادت کے کردار پر لاگو ہوتے ہیں۔ یہ دکھاتا ہے کہ اعتماد قیادت کی بنیاد کیوں ہے۔ ایک ممکنہ راہنما سیکھے گا کہ وہ اپنی صلاحیتوں اور کردار کو کیسے ترقی دے اور رسمی عہدہ سنبھالنے سے پہلے اپنے اثر و رسوخ کو کیسے بڑھائے۔ راہنما یہ سیکھیں گے کہ وہ اپنی تنظیموں کی کس طرح راہنمائی کریں تاکہ اقدار کو دریافت کریں، مقصد کی پہچان ، رویّا کو بانٹنا، اہداف کا تعین، حکمت عملی بنائیں، عملی اقدامات کریں، اور کامیابی کا تجربہ حاصل کریں۔
Introduction
بحث کے سوالات اور جماعتی سرگرمیوں کو ◄ کے نشان سے ظاہر کیا گیا ہے۔ بحث کے سوالات کے لیے، جماعت کے راہنما کو سوال پوچھنا چاہیے اور طالب علموں کو جواب پر گفتگو کرنے کا وقت دینا چاہیے۔ اگر ایک ہی طالب علم ہمیشہ پہلے جواب دیتا ہے، یا کچھ طالب علم بات نہیں کرتے، تو راہنما مخصوص طالب علم سے سوال پوچھ سکتا ہے: "ساجد ، تم اس سوال کا کیا جواب دو گے؟"
اس کورس میں زیادہ حوالہ جات استعمال ہوئے ہیں۔ وہ حوالہ جات جنہیں جماعت میں بلند آواز سے پڑھا جانا چاہیے، اُنہیں تیر کے نشان سے ظاہر کیا گیا ہے۔ دیگر مقامات پر صحیفے کے حوالے جملے کے درمیان قوسین میں دیے گئے ہیں، مثلاً: (1 کرنتھیوں 12: 15)۔ یہ حوالے متن میں دی گئی باتوں کی تائید کرتے ہیں۔ ان قوسین والے حوالہ جات کو ہمیشہ پڑھنا ضروری نہیں۔
کچھ صفحات پر تاریخ کے راہنماؤں کے اقوال شامل کیے گئے ہیں۔ جب جماعت کسی قول تک پہنچے، تو راہنما کسی طالب علم سے کہہ سکتا ہے کہ وہ اس قول کو پڑھے اور اُس کی وضاحت کرے۔ ہمیں لازمی نہیں کہ اُن تمام باتوں سے اتفاق کریں جو ان راہنماؤں نے کیں یا سکھائیں، لیکن ہم ان کی مثالوں سے سیکھ سکتے ہیں۔
ہر سبق کا اختتام اسائنمنٹس پر ہوتا ہے۔ یہ اسائنمنٹس اگلے سبق سے پہلے مکمل کر کے رپورٹ کی جائیں۔ اگر کوئی طالب علم اسائنمنٹ مکمل نہ کرے تو وہ بعد میں کر سکتا ہے۔ تاہم، راہنما کو طالب علموں کو وقت پر کام مکمل کرنے کی ترغیب دینی چاہیے تاکہ وہ جماعت سے زیادہ فائدہ اُٹھا سکیں۔ ہر سبق کا تیسرا اسائنمنٹ اُس سبق کے مخصوص نکات کو زبانی یاد کرنے کا ہوتا ہے۔
ہر جماعتی سیشن کے آغاز پر:
- جماعت کا راہنما پچھلے سبق کے تحریری اسائنمنٹس جمع کرے۔ راہنما اسائنمنٹ 1 میں لکھے گئے کچھ پیراگراف کو جماعتی بحث کے لیے منتخب کر سکتا ہے۔
- ہر طالب علم کو پچھلے سبق کے اسائنمنٹ 3 کا مواد زبانی لکھنا چاہیے۔ اس کے بعد جماعت کو چاہیے کہ وہ اِن یاد کیے گئے بیانات پر مختصر بات چیت کرے تاکہ ہر کوئی اُن کی اہمیت کو سمجھے۔
اگر طالب علم Shepherds Global Classroom کی طرف سے سرٹیفیکیٹ حاصل کرنا چاہے تو اُسے جماعتوں میں شرکت کرنی ہوگی اور تمام اسائنمنٹس مکمل کرنی ہوں گی۔ کورس کے آخر میں ایک فارم دیا گیا ہے جس پر مکمل شدہ اسائنمنٹس کو درج کیا جا سکتا ہے۔
اس کورس کا ایک مقصد طالب علموں کو استاد بننے کے لیے تیار کرنا بھی ہے۔ جماعت کے راہنما کو چاہیے کہ طالب علموں کو تعلیم دینے کی مہارتیں سیکھنے کے مواقع دے۔ مثلاً، راہنما وقتاً فوقتاً کسی طالب علم کو سبق کا ایک مختصر حصہ جماعت کو سکھانے دے سکتا ہے۔
سبق نمبر 17 کے بعد ایک خطبہ شامل ہے۔ قیادت کے بارے میں یہ خطبہ کورس کے کسی بھی مرحلے پر استعمال کیا جا سکتا ہے اور کلیسیاؤں میں سنایا یا قیادت کی ٹیموں کو سکھایا جا سکتا ہے۔
Ready to Start Learning?
Choose a lesson to begin your journey through this course.
Ministry Leadership
17 lessons · اردو
Print Course
Request Submitted!
Your print request has been recorded. Your download should begin shortly.
Download Print-Ready FileFree to print for ministry use. No changes to content, no profit sales.
SGC exists to equip rising Christian leaders around the world by providing free, high-quality theological resources. We gladly grant permission for you to print and distribute our courses under these simple guidelines:
- No Changes – Course content must not be altered in any way.
- No Profit Sales – Printed copies may not be sold for profit.
- Free Use for Ministry – Churches, schools, and other training ministries may freely print and distribute copies—even if they charge tuition.
- No Unauthorized Translations – Please contact us before translating any course into another language.
All materials remain the copyrighted property of Shepherds Global Classroom.
Questions? info@shepherdsglobal.org
Order Physical Course
کلیسیائی قیادت
Total
$21.99Added to Cart!
Download Course
By submitting your contact info, you agree to receive occasional email updates about this ministry.
Additional Files
Audio Course Downloads
کلیسیائی قیادت
Download audio files for offline listening
No audio files are available for this course yet.
Check back soon or visit our audio courses page.
Share This Course
کلیسیائی قیادت
Share this free course with others