Type at least 2 characters to search
No results found for ""
Courses
Lessons
Sections
navigate open
See all results →
مسیحی خاندان

مسیحی خاندان

Search Course

Type at least 3 characters to search

Search through all lessons and sections in this course

Searching...

No results found

No matches for ""

Try different keywords or check your spelling

results found

مسیحی خاندان

Lead Writer: Stephen Gibson

Course Description

یہ کورس زندگی کے مختلف مراحل اور خاندانی تعلقات کے بارے میں خدا کے اصول سکھاتا ہے، خاص طور پر شادی اور بچوں کی پرورش کے حوالے سے۔

Introduction

کورس کی وضاحت

یہ کورس زندگی کے مختلف مراحل اور خاندانی تعلقات کے بارے میں خدا کے اصول سکھاتا ہے، خاص طور پر شادی اور بچوں کی پرورش کے حوالے سے۔ اس مطالعے کے ذریعے، طالبعلم سیکھیں گے کہ وہ اپنی موجودہ زندگی اور تعلقات میں خدا کا احترام کیسے کر سکتے ہیں۔ اس کے علاوہ، وہ بائبلی اصولوں کو سمجھنے اور ان کا عملی اطلاق سکھانے کے قابل ہوں گے۔یہ کورس طالبعلموں کو اس بات کی ترغیب بھی دے گا کہ وہ اپنی مقامی کلیسیا کے ساتھ مل کر اپنے معاشرے میں مسیحی اقدار کو فروغ دینے میں کردار ادا کریں۔

اس کورس میں دیگر موضوعات کے ساتھ ساتھ بچوں اور نوجوانوں کی خاندانی شاگردیت  (Discipleship) پر بھی توجہ دی جائے گی۔ سبق 12، اسائنمنٹ 3 میں، اس کورس میں شامل والدین کو ہدایت دی جائے گی کہ وہ اپنے خاندان کے لیے روزانہ کی عبادت (Devotional times) کا منصوبہ بنائیں۔Shepherds Global Classroom نے خاندانی شاگرد سازی کے لیے ایک کتاب " فیملی ٹیچنگ ٹولز " تیار کی ہے، جسے والدین اپنے خاندانی دعائیہ اوقات میں استعمال کر سکتے ہیں۔ یہ کتاب shepherdsglobal.org سے ڈاؤن لوڈ کرنے  کے لیے دستیاب ہے۔

کلاس لیڈرز کے لیے ہدایات

بحث کے سوالات اور کلاس میں سرگرمیوں کو  علامت سے ظاہر کیا گیا ہے۔ کلاس لیڈر سوالات پوچھے گا اور طالبعلموں کو جوابات پر گفتگو کرنے کا موقع دے گا۔ اگر کوئی خاص طالبعلم ہمیشہ پہلے جواب دیتا ہے یا کچھ طالبعلم خاموش رہتے ہیں، تو لیڈر کسی مخصوص شخص سے براہ راست سوال کر سکتا ہے، جیسے: "یوسف، تم اس سوال کا کیا جواب دو گے؟"

ہر سبق کے آخر میں گروپ ڈسکشن کے لیے کچھ اضافی سوالات دیے گئے ہیں۔ کلاس لیڈر اپنی مرضی سے ان میں سے کچھ سوالات کو منتخب کر سکتا ہے۔

 اس کورس میں بائبل مقدس کے بہت سے حوالہ جات شامل کیے گئے ہیں۔ وہ اقتباسات جنہیں کلاس میں با آوازِ بلند پڑھا جانا چاہیے، تیر کی  علامت سے ظاہر کیے گئے ہیں۔ ہر طالبعلم کو چاہیے کہ وہ ان آیات کو خود بھی دیکھے، جبکہ ایک طالبعلم ان کو بلند آواز میں پڑھے۔ دیگر مقامات پر، حوالہ جات صرف قوسین میں دیے گئے ہیں، جیسے: (افسیوں6: 1)۔ یہ حوالے کورس کے متن میں دیے گئے نکات کی تائید کرتے ہیں، لیکن انہیں لازمی طور پر کلاس میں پڑھنے کی ضرورت نہیں ہے۔ کورس کے آخر میں دو خصوصی موضوعات پر مختصر گفتگو شامل کی گئی ہے۔ یہ موضوعات مکمل اسباق کا حصہ نہیں، لیکن مسیحی نقطہ نظر سے انہیں سمجھنا ضروری ہے۔سبق 3 کے بعد ضمیمہ A کا مطالعہ اور بحث کی جائے گی۔ اور سبق 10 کے بعد ضمیمہ B کا مطالعہ اور بحث کی جائے گی۔ ان دونوں اسباق کے آخر میں ان کی یاد دہانی بھی دی گئی ہے۔

ہر سبق کے آخر میں اسائنمنٹس دی گئی ہیں۔ طالبعلموں کو چاہیے کہ وہ انہیں مکمل کریں اور اگلی کلاس سے پہلے رپورٹ کریں۔ اگر کوئی طالبعلم اسائنمنٹ مکمل نہ کر سکے تو وہ بعد میں بھی کر سکتا ہے، لیکن لیڈر کو چاہیے کہ وہ انہیں وقت پر کام مکمل کرنے کی ترغیب دے تاکہ وہ بہتر سیکھ سکیں۔ اس کے علاوہ، طالبعلموں کو ہر سبق سے پہلے اگلے سبق کو پڑھنا چاہیے تاکہ وہ کلاس میں اچھی تیاری کے ساتھ شامل ہو سکیں۔

اگر طالبعلم Shepherds Global Classroom کا سرٹیفکیٹ حاصل کرنا چاہتے ہیں، تو انہیں کلاس میں حاضری کو یقینی بنانا ہوگا اور تمام اسائنمنٹس مکمل کرنا ہوں گے۔ کورس کے آخر میں ایک فارم دیا گیا ہے جس میں مکمل شدہ اسائنمنٹس کا ریکارڈ رکھا جا سکتا ہے۔

Ready to Start Learning?

Choose a lesson to begin your journey through this course.