Type at least 2 characters to search
No results found for ""
Courses
Lessons
Sections
navigate open
See all results →
مقامی ادارہ کے اساتذہ کے استعمال کیلئے ہینڈ بک

مقامی ادارہ کے اساتذہ کے استعمال کیلئے ہینڈ بک

Search Course

Type at least 3 characters to search

Search through all lessons and sections in this course

Searching...

No results found

No matches for ""

Try different keywords or check your spelling

results found

مقامی ادارہ کے اساتذہ کے استعمال کیلئے ہینڈ بک

Lead Writer: Stephen Gibson

Course Description

یہ ہینڈ بک بنیادی طور پر ٹرینرز، منتظمین، اور مقامی اساتذہ کے لیے ایک حوالہ جاتی گائیڈ ہے، تاکہ کسی خاص موضوع پر تربیت دی جا سکے یا Shepherds Global Classroom کو متعارف کرایا جا سکے۔

Introduction

 یہ کتابچہ بنیادی طور پر ٹرینرز، منتظمین، اور مقامی اساتذہ کے لیے ایک گائیڈ بُک ہے۔ تاہم بعض صورتوں میں ٹرینرز اس ہینڈ بک کو بطور کورس استعمال کر سکتے ہیں، تاکہ وہ اساتذہ اور مقامی اداروں کے منتظمین کو تربیت دے سکیں۔ دوسرے اوقات میں، مواد کے انفرادی حصوں کو کسی خاص موضوع کے مطابق تربیت دینے یا Shepherds Global Classroom کو متعارف کرانے کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے۔

تربیتی پروگرام کے دوران پوری ہینڈ بک کو پڑھانے میں تقریباً چھ گھنٹے لگتے ہیں۔ ٹرینرز کو بحث و مباحثہ کے لیے زیادہ وقت دینا چاہیے۔ متن میں کچھ سوالاتِ مباحثہ شامل ہیں، جن کی نشان دہی ◄ علامت سے کی گئی ہے۔

تربیت یافتہ افراد کو بائبل، تحریری مواد اور اس ہینڈ بک کی ایک کاپی درکارہو گی۔

ٹرینرز کو طلباء کے جانچنے کے لیے مختلف قسم کے SGC کورسز استعمال کرنے چاہئیں۔ کلاس کو کئی مختلف کورسز میں سے ہر ایک کی کم از کم تین کاپیاں درکار ہوں گی تاکہ طلباء تین کے گروپس میں ایک دوسرے کو پڑھانے کی مشق کر سکیں۔

جب ٹرینرز باب 6 پڑھا چُکیں، طلباء کو SGC کورسز کو دیکھنا چاہیے۔ انہیں کورسز کے پہلے صحفے پر دی گئی مختلف ہدایات کو دیکھنا چاہیے۔ طلباء کو ہدایات پر بحث کرنی چاہئے اور یہ یقینی بنانا چاہئے کہ وہ انہیں سمجھتے ہیں۔

تربیت کے لیے مظاہرہ اور مشق دونوں ضروری ہیں۔ ٹرینر کورسز سے تین اسباق سکھا کر سکھانے کا طریقہ دکھا سکتا ہے۔ اگر ہر سبق مختلف کورس سے ہو تو مظاہرہ بہترین نتائج اخذ کرے گا۔ اگر ایک سے زیادہ ٹرینر یا کچھ پختہ طلباء مظاہرہ کے لئے رضامند ہوں، تو وہ پڑھانے کے مختلف طریقوں کا مظاہرہ کر سکتے ہیں۔

مظاہرے کا مشاہدہ کرنے کے بعد، ہر ایک طالب علم کو تدریس کی مشق کرنے کی ضرورت ہو گی۔ ہر طالبِ علم کورس کے ایک حصے کو دیگر طلبہ کے گروہ کو پڑھا سکتا ہے۔ ہر طالبِ علم کے لیے وقت 10 منٹ ہونا چاہیے۔ اس مشق کا مقصد یہ ہے کہ طلبہ کورس کے خاکے کو سمجھیں اور اس انداز میں تعلیم دیں کہ وہ دوسروں کو سکھانے کے قابل ہوں۔ پہلے سے تیاری کرنا بہتر ہے، لیکن مختصر تربیتی عرصے میں ایسا ممکن نہیں ہو سکتا۔ ہر طالبِ علم کی تدریسی مشق کے بعد، انسٹرکٹر اور دیگر طلبہ کو مشاہدات پیش کرنے چاہئیں۔

تدریسی مشق کا ایک اور طریقہ یہ ہے کہ طلبہ کو 4 سے 6 افراد کے گروہوں میں تقسیم کیا جائے۔ ہر طالبِ علم کو باری باری تدریس کرنے کا موقع دیا جائے۔ انسٹرکٹرز کو گروہوں کا مشاہدہ کرنا اور رہنمائی فراہم کرنی چاہیے۔ انسٹرکٹر کے لیے وقت کی حد مقرر کرنا اور یہ اشارہ دینا ضروری ہوگا کہ کب تدریسی کردار اگلے فرد کو منتقل کیا جانا چاہیے۔

Ready to Start Learning?

Choose a lesson to begin your journey through this course.