کلاس روم
اگر ممکن ہو تو استاد کو کلاس شروع ہونے سے پہلے کلاس روم کو تیار کر لینا چاہیے۔ طلباء کو بیٹھانے کا طریقہ کار ایسا ہونا چاہیے جس طلبہ ایک دوسرے کو دیکھ سکیں۔ استاد کو اِس بات کو یقینی بنانا چاہیے کہ کلاس کے دوران جگہ پریشان کن سرگرمیوں اور شور سے خالی ہو۔ استاد کو یہ یقینی بنانے کی کوشش بھی کرنی چاہیے کہ وہاں بیٹھنے کا بندوست آرام دہ ہو، موسم کے مطابق سہولیات میسر ہوں، اور کمرے میں اچھی روشنی ہو۔ اگر کسی قسم دشواریاں خدشہ نہ ہو تو کسی کُھلے علاقے (پارک، صحن وغیرہ) میں کلاس لینا بھی اچھا رہے گا۔
کلاس روم میں لکھنے اور ڈرائنگ کے لیے ایک بڑا بورڈ ہونا چاہیے۔
