Type at least 2 characters to search
No results found for ""
Courses
Lessons
Sections
navigate open
See all results →
مقامی ادارہ کے اساتذہ کے استعمال کیلئے ہینڈ بک

مقامی ادارہ کے اساتذہ کے استعمال کیلئے ہینڈ بک

Search Course

Type at least 3 characters to search

Search through all lessons and sections in this course

Searching...

No results found

No matches for ""

Try different keywords or check your spelling

results found

Lesson 1: مقامی خدمت کیلئے تربیت پانے کی اہمیت

1 min read

by Stephen Gibson


تعارف

چرچ پر لازم ہے کہ وہ تعلیم دینے کا کام کرے۔ یسوع نے کلیسیا سے کہا کہ وہ اپنے حکموں کی تعلیم دیتے ہوئے ہر جگہ جائے (متی 28:19)۔ پولس نے کہا کہ ایک پادری کو تعلیم دینے کے قابل ہونا چاہیے (1 تیمتھیس 3:2)۔ یہ تعلیم شاگردیت کے کام کا حصہ ہے۔ چرچ لوگوں کو سکھاتا ہے کہ کس طرح ایمانداروں کے طور پر جینا ہے، خُدا کے جلال کے لیے جینا ہے۔ یہ تعلیم ہر جگہ دی جانی چاہیے جہاں جہاں بھی ایماندار موجود ہوں۔ مضبوط گرجا گھر اپنے لوگوں کو بامقصد تعلیم دینے کے لیے بائبل کی سچائی اور عملی طریقوں سے لیس ہوتے ہیں۔

چرچ کو تربیت دینی چاہیے

’’اور جو باتیں تُو نے بُہت سے گواہوں کے سامنے مُجھ سے سُنی ہیں اُن کو اَیسے دِیانت دار آدمِیوں کے سپُرد کر جو اَوروں کو بھی سِکھانے کے قابِل ہوں‘‘ (2 تیمتھیس 2:2)۔

تعلیم دینے کی ضرورت منسٹری میں تربیت کی ضرورت کو جنم دیتی ہے۔ پولس نے تیمتھیس سے کہا کہ وہ ایسے مردوں کو تربیت دے جو دوسروں کو سکھا سکیں (2 تیمتھیس 2:2)۔ تربیت صرف معلومات کی فراہمی نہیں ہے۔ تربیت صرف ایمانداروں کو اپنے فائدے کے لیے سکھانا نہیں ہے۔ تربیت ایمانداروں کو دوسروں کی مدد کرنے کے لیے تیار کرتی ہے۔

یسوع نے ظاہر کیا کہ منسٹری کی تربیت کتنی اہم ہے۔ اپنی منسٹری کے آغاز میں ہی ، اُس نے چند آدمیوں کا انتخاب کیا جو کلیسیا کی رہنمائی اور توسیع کا کام کریں گے۔ اس نے اپنا سارا وقت لوگوں کے ہجوم کو تعلیم دینے میں ہی صرف نہیں کیا۔ اِس کی بجائے، وہ اپنے چُنے ہوئے بارہ شاگروں کی راہنماؤں کے طور پر تربیت کرنے کے لئے وقت نکالتا تھا۔ بعد میں اس نے اپنی خدمت کو ان لوگوں کے ذریعے بڑھایا جنہیں اس نے تربیت دی تھی۔

اعمال8: 26 -31 میں فلپس کی کہانی بیان کی گئی ہے جب خُدا نے اُسے سامریہ چھوڑ کر غزہ کے قریب ایک خاص راستے پر جانے کے لیے بلایا۔ وہاں اُس کی ملاقات ایک حبشی شخص سے ہوئی جو اپنے رتھ میں بیٹھا تھا اور یسعیاہ نبی کی پیشگوئیاں پڑھ رہا تھا۔ فلپس نے اُس سے پوچھا: ”جو تُو پڑھتا ہے اُسے سمجھتا بھی ہے؟“ اُس حبشی نے جواب دیا: ” یہ مُجھ سے کیوں کر ہو سکتا ہے جب تک کوئی مُجھے ہدایت نہ کرے؟“

یہ مُجھ سے کیوں کر ہو سکتا ہے جب تک کوئی مُجھے ہدایت نہ کرے؟“ یہ جملہ ہمیں دکھاتا ہے کہ لوگوں کو بائبلی سچائی کو سمجھنے کے لیے خُدا کی طرف سے بھیجے گئے انسانی استادوں کی ضرورت ہے۔ اگرچہ رُوح القدس کئی معجزاتی کام کر رہا تھا، خُدا پھر بھی انسانی استادوں کو استعمال کر رہا تھا۔ یہی خُدا کا عام طریقہ ہے تربیت کی ضرورت کا جواب دینے کے لیے۔ Shepherds Global Classroom ایسا نصاب مہیا کرتا ہے جو ایسے اساتذہ کے ہاتھوں میں دیا جاتا ہے جو مردوں اور عورتوں کو خُدا کے کلام کی سچائی میں رہنمائی فراہم کر سکیں۔

Shepherds Global Classroom ایک قابل منتقلی تربیتی پروگرام فراہم کرتا ہے جسے مقامی منسٹریز کے ذریعے چلایا جائے گا۔