Type at least 2 characters to search
No results found for ""
Courses
Lessons
Sections
navigate open
See all results →
مقامی ادارہ کے اساتذہ کے استعمال کیلئے ہینڈ بک

مقامی ادارہ کے اساتذہ کے استعمال کیلئے ہینڈ بک

Search Course

Type at least 3 characters to search

Search through all lessons and sections in this course

Searching...

No results found

No matches for ""

Try different keywords or check your spelling

results found

Lesson 2: Shepherds Global Classroom کا تعارف

1 min read

by Stephen Gibson


Shepherds Global Classroomکا مشن

SGCمسیح کے بدن کو تیار کرنے کے لیے موجود ہے، تاکہ وہ دنیا بھر میں مسیحی راہنماؤں کی تربیت کے لیے نصاب فراہم کر سکے۔

ہم راہنماؤں کو وہ ٹولز مہیا کرتے ہیں جن کی انہیں ضرورت ہے تاکہ مقامی کلیسیاؤں میں خدمت کی تربیت ہر جگہ ممکن بنائی جا سکے۔ ہمارا 20 کورسز پر مشتمل نصاب اُن مقامی اُستادوں کے لیے دستیاب ہے جنہیں خدا نے ہر ملک میں بُلایا اور ان میں صلاحیت رکھی ہے۔اس پروگرام کی لچک کی وجہ سے گھر، کلیسیا کی عمارتیں، کیفے، اور حتیٰ کہ درختوں کے سائے بھی تربیتی مراکز بن سکتے ہیں جہاں مسیحی راہنماؤں کو خدمت کے لیے تیار کیا جاتا ہے۔

Uber نامی ٹیکسی کمپنی روزانہ 5.5 ملین مسافروں کو ایک جگہ سے دوسری جگہ پہچاتی ہے۔ اس کے لیے کاروں کے ساتھ ڈرائیوروں کی ایک بڑی لیبر فورس کی ضرورت ہے۔ Uber نے ہزاروں کاریں نہیں خریدیں۔ اس کی بجائے، انہوں نے Uber کے مسافروں کو لے جانے کے لیے اپنی کاریں استعمال کرنے کے لیے مقامی ڈرائیوروں کی خدمات حاصل کیں۔ انہوں نے اپنے کاروبار کے لیے مزدوری کا مسئلہ حل کیا۔ اِسی طرح، SGC پہلے سے موجود ممکنہ اساتذہ کو لیس کرکے ہر جگہ تربیت فراہم کرتا ہے۔ خدا نے مقامی ایمانداروں کو تعلیم دینے کی صلاحیت اور خواہش سے نوازا ہے۔ ہمارا مشن ہے کہ ہم اُنہیں تیار کریں!