Type at least 2 characters to search
No results found for ""
Courses
Lessons
Sections
navigate open
See all results →
فیملی ٹیچنگ ٹولز

فیملی ٹیچنگ ٹولز

Search Course

Type at least 3 characters to search

Search through all lessons and sections in this course

Searching...

No results found

No matches for ""

Try different keywords or check your spelling

results found

Lesson 5: بچوں کے لیے سوالات اور جوابات

1 min read

by Shepherds Global Classroom


کتابِ مُقدس کے بارے میں سوالات

1. ہم یہ کیسے جانتے ہیں کہ ہمیں خُدا سے محبت اور اُس کی فرمانبرداری کیسے کرنی ہے؟

جواب: بائبل مقدس سے

2. بائبل مقدس کیا ہے؟

جواب: خُدا کی طرف سے 66 الہامی کتب کا مجموعہ ، جو ہمیں خُدا کے بارے میں سکھاتی ہیں اور یہ کہ ہم اُس کی طرح پاک کیسے بن سکتے ہیں۔

3. بائبل مقدس کس نے لکھی؟

جواب: 1600 سال سے زیادہ کے عرصہ میں 40 سے زیادہ لوگوں نے، جو خُدا کی طرف سے ہدایت یافتہ اور الہام یافتہ تھے ۔

4. اُن پانچ کتابوں کے نام بتائیں جو "شریعت" کہلاتی ہیں۔

جواب: پیدائش، خروج، احبار، گنتی، استثنا

5. شریعت کا پیغام کیا ہے؟

جواب: خُدا پاک ہے، اور وہ چاہتا ہے کہ ہم اُس کی مانند ہوں۔

6. پرانے عہد نامہ کی تاریخی کتابوں کے نام بتائیں۔

جواب: یشوع، قضاة، رُوت، 1 اور 2 سموئیل، 1 اور 2 سلاطین، 1 اور 2 تواریخ، عزرا، نحمیاہ، آستر

7. تاریخی کتابوں کا پیغام کیا ہے؟

جواب: جب ہم پورے دل سے خُدا کی پیروی کرتے ہیں تو بھلائی آتی ہے؛ جب ہم نہیں کرتے، تو برائی آتی ہے۔

8. پرانے عہد نامہ کی شاعری کی کتابوں کے نام بتائیں۔

جواب: ایوب، زبور، امثال، واعظ، غزل الغزلات

9. شاعری کی کتابوں کا پیغام کیا ہے؟

جواب: جب ہم ہر حالت میں خُدا کو ڈھونڈتے ہیں تو ہم برکت پاتے ہیں۔

10. پرانے عہد نامہ میں بڑے نبیوں کی کتابیں کون سی ہیں؟

جواب: یسعیاہ، یرمیاہ، نوحہ، حزقی ایل، دانی ایل

11. پرانے عہد نامہ میں چھوٹے نبیوں کی کتابیں کون سی ہیں؟

جواب: ہوسیع، یوایل، عاموس، عبدیاہ، یوناہ ، میکاہ، ناحُوم، حبقُوق، صفنیاہ، حجی، زکریاہ، ملاکی

12. اِنہیں "چھوٹے نبی" کیوں کہا جاتا ہے؟

جواب: کیونکہ یہ کتابیں بڑے نبیوں کی کتابوں سے چھوٹی ہیں۔

13. نبیوں کا پیغام کیا ہے؟

جواب: خُدا کی شریعت اور محبت کی طرف واپس آؤ۔

14. نئے عہد نامہ میں اناجیل کے نام بتائیں۔

جواب: متی، مرقس، لوقا، یوحنا

15. اناجیل کا پیغام کیا ہے؟

جواب: یسوع ہمارے لیے آیا، جیا، موا، اور جی اُٹھا۔

16. اُس کتاب کا نام بتائیں جو یسوع کے جی اُٹھنے کے بعد ابتدائی کلیسیا کی تاریخ بیان کرتی ہے۔

جواب: اعمال

17. اعمال کا پیغام کیا ہے؟

جواب: پاک روح کلیسیا پر نازل ہوا، اور خُدا کا کلام پھیل گیا۔

18. پولوس رسول کے خطوط کے نام بتائیں۔

جواب: رومیوں،1 اور 2 کرنتھیوں، گلتیوں، افسیوں، فلپیوں، کلسیوں،1 اور 2 تھسلنیکیوں،1 اور 2 تیمتھیس، ططس، فلیمون

19. پولوس کے خطوط کا پیغام کیا ہے؟

جواب: خُدا کے فضل اور اُس کی راستبازی میں زندگی گزارنا۔

20. عمومی خطوط کے نام بتائیں۔

جواب: عبرانیوں، یعقوب، 1 اور 2 پطرس، 1 اور 2 اور 3 یوحنا، یہوداہ

21. عمومی خطوط کا پیغام کیا ہے؟

جواب: اِس دنیا میں خُدا کے لوگوں کی طرح کیسے جینا ہے۔

22. بائبل کی آخری کتاب کا نام بتائیں۔

جواب: مکاشفہ

23. مکاشفہ کا پیغام کیا ہے؟

جواب: یسوع بادشاہوں کا بادشاہ ہے اور اپنی فتح مند کلیسیا کے لیے جلد آنے والا ہے۔

24. بائبل کی تمام 66 کتابوں کے نام بتائیں۔

جواب:

پرانا عہد نامہ:

پیدائش، خروج، احبار، گنتی، استثنا،

یشوع، قضاة، رُوت، 1 اور 2 سموئیل، 1 اور 2 سلاطین،1 اور 2 تواریخ،

عزرا، نحمیاہ، آستر ،

ایوب، زبور، امثال، واعظ، غزل الغزلات،

یسعیاہ، یرمیاہ، نوحہ، حزقی ایل، دانی ایل،

ہوسیع، یوایل، عاموس، عبدیاہ، یوناہ ، میکاہ، ناحُوم،

حبقُوق، صفنیاہ، حجّی، زکریاہ، ملاکی

نیا عہد نامہ:

متی، مرقس، لوقا، یوحنا، اعمال، رومیوں، 1 اور 2 کرنتھیوں،

گلتیوں، افسیوں، فلپیوں، کلسیوں،

1 اور 2 تھسلنیکیوں، 1 اور 2 تیمتھیس، ططس،

فلیمون، عبرانیوں، یعقوب، 1 اور 2 پطرس،

1 اور 2 اور 3 یوحنا، یہوداہ، مکاشفہ

25. خُدا کی طرف سے ان 66الہامی کتابوں کا پیغام کیا ہے؟

جواب: یہ ہمیں خُدا کے بارے میں سکھاتی ہیں، اور یہ کہ ہم اُس کی مانند پاک کیسے بن سکتے ہیں؛ ہم کیسے نجات پاسکتے ہیں اور یسوع مسیح کی صورت میں ڈھل سکتے ہیں ۔[1]


[1]جملہ "ہم کیسے نجات پا سکتے ہیں اور یسوع مسیح کی صورت میں ڈھل سکتے ہیں" اصل جواب میں اضافہ ہے۔.